دل توڑ کے جانے والے سن

Poet: Ainee Tahir By: Ainee Tahir, Karachi

دل توڑ کے جانے والے سن
منہ موڑ کے جانے والے سن
اس دل میں تیری ہی یادیں
تیری ہی باتیں رہتی ہیں
دل کو ہر بار یہ سمجھایا
جو چھوڑ کے جانے والے ہوں
وہ واپس کیسے پلٹیں گے
منہ موڑ کے جانے والے ہوں
وہ تیری طرف کیوں دیکھیں گے
لیکن یہ ناداں دل میرا
ہر لمحہ تجھ کو یاد کرے
ہر لمحہ تیری بات کرے
دل توڑ کے جانے والے سن
دل تیرے لیے ہی دھڑکے ہے

Rate it:
Views: 516
29 Aug, 2015