انتہائی خوبصورت اک لمحہ پایا دل خوش ہو گیا
سامنے تجھے ایکدم جو میں نے پایا دل خوش ہو گیا
ہم تو اک طرفہ ہی محبت کا جنوں سمجھتے رہے
تیری کہانی میں اپنا نام پایا دل خوش ہو گیا
سنا تھا وہ وعدے ہی کیا جو وفا تک پہنچیں
لیکن وعدہ جب تو نے نبھایا دل خوش ہو گیا