دل دیوانگی میں جاں سے گزرنا چاہے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

دل دیوانگی میں جاں سے گزرنا چاہے
خوشبو کی طرح ہوا میں بکھرنا چاہے

شمع اشکبار نہیں دیکھی جاتی اُس سے
پروانہ اُس کے غم میں جل مرنا چاہے

اب اُس شخص سے کیا عہدِ وفا باندھوں
جو سر ِ دست محبت سے مکرنا چاہے

جس کو دور سے ہی تکتے تھے کبھی
وہ چاند میرے آنگن میں اُترنا چاہے

اُس کے آنے کا سوچ کر فرط ِ شوق سے
دُلہن کی طرح دل میرا سنورنا چاہے

دل حراساں ہے کہیں اسکو بُرا نہ لگے
احساس ہے کہ چہرے پہ اُبھرنا چاہے

تم کیسے رضا بات کہو گے دِل کی اُسکو
جس نے سننی ہے وہی اگر نا چاہے

Rate it:
Views: 639
23 Oct, 2010