دل دے لے میری روح کا تاوان لئے جا
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillہونٹوں پہ میری سوچ کی مسکان لئے جا
جاتے ہوئے ہر درد کا درمان لئے جا
رہتی ہے کسے ہوش منازل کے روبرو
اے خرد ساتھ تھوڑی سی پہچان لئے جا
ڈھونڈے سے کہاں ملتے ہیں لمحات کے دیپک
میری نوا سے زندگی کی تان لئے جا
انمول کے بدلے میں کہاں مول ہے پیارے
دل دے میری روح کا تاوان لئے جا
کل کی کسے خبر ہے کہ یہ ساتھ ہو نہ ہو
کچھ یاد کے لمحات میری جان لئے جا
میں کیا کروں گا کاغذی پھولوں کا گلستاں
ہر خواب لئے جا سبھی وجدان لئے جا
تم دیکھ نہ پاؤ گے وہ جادو بھری شہر
اے شوق ساتھ دیدہ ء حیران لئے جا
More Love / Romantic Poetry






