جب سے اس سےمیں دل لگا بیٹھا ہوں
اس کےعشق میں دنیا کو بھلا بیٹھا ہوں
جب دم نکلےگا تو وہ بھی چل دیں گے
جنہیں روح کی طرح جسم میں بسابیٹھاہوں
رورو کراب توآنکھیں خشک ہو رہی ہیں
ان میں جتنےآنسو تھےوہ سب بہابیٹھاہوں
آخراصغرکو زندگی بھر کا ساتھی مل گیا
تیرے غم کو سدا کےلیےاپنابنا بیٹھاہوں