Add Poetry

دل لگانے کی علامت دیکھ لی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

دل لگانے کی علامت دیکھ لی
ہجر و فرقت کی قیامت دیکھ لی

روتے روتے دل جو سجدے میں گرا
آنسوؤں کی پھر کرامت دیکھ لی

چھپ رہی تھی میری نظروں سے مگر
اپنے اندر کی ندامت دیکھ لی

اب تو خوش ہو زندگی کھو کر مری
میرے چہرے پر قیامت دیکھ لی

عمر بھر کا ساتھ ہے تیرا مرا
شہر الفت کی مسافت دیکھ لی

وشمہ میں نے عشق کے زندان میں
اپنی ہستی پھر سلامت دیکھ لی
 

Rate it:
Views: 286
14 Jul, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets