Add Poetry

دل لگایا ہے جس سے وہ

Poet: By: AB Shahzad, Mailsi

دل لگایا ہے جس سے بھلاتا گیا
روگ دل میں وہ میرے لگاتا گیا

وہ نہیں بھول پایا ادا اپنی تو
تیر نظروں سے اپنی چلاتا گیا

خواب میں میرے آیا ہے کل رات وہ
جاتے ہوئے مجھے بھی جگاتا گیا

یاد ہے وہ ابھی تک مجھے دوستو
دیپ وہ پیار کے ہی جلاتا گیا

پیار کرتا سبھی ہے صنم تو مرا
دست الفت سبھی سے بڑھاتا گیا

میں کروفر نہیں اسکی بھولا ابھی
عشق کرکے ہی دل میں سماتا گیا

جانے اتنا کہاں سے لیا پیسہ ہے
خوبصورت حسیں گھر بناتا گیا

ہوئی خاموشی محفل میں اک پل نہیں
گیت غزلیں وہ اپنی سناتا گیا

شور برپا تھا محفل میں تو
بولتا میں رہا چپ کراتا گیا

Rate it:
Views: 120
26 Feb, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets