میں بھول نہیں پاؤں گا اب پیار تمھارا
Poet: By: AB Shahzad, Mailsiمیں بھول نہیں پاؤں گا اب پیار تمھارا
کہتے ہیں سبھی لوگ مجھے یار تمھارا
دل میں ہے تمنا تجھے ہروقت ملوں میں
کرتا میں رہوں یار یہ دیدار تمھارا
بے لوث تجھے پیار کیا ہے مرے ساجن
اچھا نہیں لگتا مجھے انکار تمھارا
مجنوں نہیں فرہاد نہیں ہوں میں تو لیکن
دیوانہ ہوں عاشق ہوں میں لاچار تمھارا
ہروقت ہی دیجور شبِ کی تجھے سوجھی
خالی نہیں جائے گا کبھی وار تمھارا
کب سوچا غلط ہے ترے بارے مرے ہمدم
دشمن میں نہیں ہوں میں توغمخوار تمھارا
بن تیرے نہیں رہتا محبت سے ہے ملتا
کہاں پر ہے وہ بیمار تمھارا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






