Add Poetry

دل لگی نہیں کرتے

Poet: Fida Sherazi By: Fida Sherazi, Islamabad

جان من! جان من
کون تیری چاہت کے
گیت گنگنائے گا

کون مست نظروں کے
زائچے بنائے گا

کون تیری آہٹ کو
نغمہ گیر لکھے گا

کون تیری آنکھوں کو
مثل تیر لکھے گا

کون تیرے ہونٹوں کی
سرخیوں میں گم ہوگا

کون تیرے گالوں کی
مستیوں میں گم ہوگا

کون تیرے بالوں کو
ہاتھ سے سنوارے گا

کون تیری زلفوں میں
پھول کو اتارے گا

سب کی سب حقیقت کو
تم سمجھ رہی ہو پھر

تم نے خود ہی کہہ ڈالا
ساتھ چھوٹ جائے گا

ساتھ چھوٹ جائے تو
قیامتیں گزرتی ہیں

آنسوؤں کے گھونگھٹ میں
ساعتیں بھی جلتی ہیں

تم نے یہ نہیں سوچا
تم نے یہ نہیں جانا

گر سمجھ رہی ہو تو
یہ بھی ذہن میں رکھنا

جسم کو روح سے
خود جدا نہیں کرتے

دل لگی نہیں کرتے
دل لگی نہیں کرتے

Rate it:
Views: 516
07 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets