میرے زخموں پہ ہاتھ مت رکھنا
اب مجھے اپنے ساتھ مت رکھنا
بجھ گئی لو تو کیا ملے گا تمہیں
ان چراغوں پہ ہاتھ مت رکھنا
شام ہوتے ہی لوٹ آنا تم
میری آنکھوں میں رات مت رکھنا
اب جو دیوار اٹھاؤ تو اس میں
کوئی بابِ نجات مت رکھنا
ملنے آئے جو وہ تو مل لینا
دل میں اب کوئی بات مت رکھنا