Add Poetry

دل میں نفرت کی وہ دیوار اٹھا دیتا ہے

Poet: Tanzeem Akhtar By: Tanzeem Akhtar , doha

دل میں نفرت کی وہ دیوار اٹھا دیتا ہے
*رنجشوں کو کوئی دانستہ ہوا دیتا ہے*

رخ سے پردہ وہ زرا سا جو ہٹا لیتا ہے
چاند کیوں خود کو گھٹاؤں میں چھپا دیتا ہے؟

ہوش اڑ جاتا ہے، سنبھلا نہیں جاتا مجھ سے
پردہ جب جب بھی وہ چہرے سے ہٹا دیتا ہے

آپ کا آنا یوں محفل میں سنور کر اتنا
بزم کو اور بھی رنگین بنا دیتا ہے

کیوں مہکتی ہے ہمیشہ یہ لحد کی مٹی ؟
کون چادر نئی پھولوں کی چڑھا دیتا ہے ؟

نہ سمجھ اپنے سے کمزور کسی کو تنظیمؔ
داغ سورج میں بھی اک چاند لگا دیتا ہے

Rate it:
Views: 324
09 Jun, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets