دل میں کوئی نہیں ارمان
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMدل میں کوئی نہیں ارمان پھربھی جی رہےہیں
دنیا میں جینا نہیں آسان پھربھی جی رہےہیں
ایسےجینےکوکون بھلا جینا کہہ سکتا ہے
جسم میں نہیں پران پھربھی جی رہےہیں
زندگی کا ہر راستہ ہے دشت جیسابیاباں
تنہا جینا نہیں آسان پھربھی جی رہےہیں
ہم خالی ہاتھ آئےتھےخالی ہاتھ جانا ہے
ساتھ ہے نہیں سامان پھربھی جی رہےہیں
سونی پڑی ہیں دکھی دل کی سنسان گلیاں
آتا نہیں کوئی مہمان پھربھی جی رہےہیں
More Love / Romantic Poetry






