دل کا زخم کانٹوں سے سیا جا رہا ہے
Poet: Syed Farrukh Imdad By: Syed Farrukh Imdad, Lahoreدل کا زخم کانٹوں سے سیا جا رہا ہے
عشق کا علاج ایسے بھی کیا جا رہا ہے
تو موجود نہیں بھی تو محفل میں
میری جان ، تیرا نام لیا جا رہا ہے
جام نہیں موجود مے خانے میں تو کیا
مے کو ساقی کی آنکھوں سے پیا جا رہا ہے
ہونٹوں سے پیاس کو بجھایا ہے اس نے آج
یہ کس بات کا صلہ مجھ کو دیا جا رہا ہے
وہ انگلی دانت میں دبا کے بیٹھے ہیں سوچنے
دل ہی دل میں کوئی فیصلہ کیا جا رہا ہے
خوش نصیبی ہے کہ تیرے نام کے ساتھ
فرخ کا نام ہر محفل میں لیا جا رہا ہے
More Love / Romantic Poetry






