دل کا قرار بھی تمہیں دے دوں
Poet: M.Waseem Atir By: M.Waseem Atir, Lahoreبس میں ہو تو اپنے دل کا قرار بھی تمہیں دے دوں
اک جنم تو بہت کم ہے ہر جنم کا پیار بھی تمہیں دے دوں
کہو تو سینہ چاک کر کے دل تمہارے قدموں میں رکھ دوں
جو ہو یہ بھی کم تو اپنا کل سنسار بھی تمہیں دے دوں
آو میری بانہوں کے بستر پر سو جاو ہو کے سب سے بیخبر
میٹھی رات۔میٹھی نیند،میٹھا خواب و خمار بھی تمہیں دے دوں
تمہارے ہونٹوں پہ ناچتی مسکراہٹ مجھےبہت پیاری لگتی ہے
اس مسکراہٹ کے بدلے میں اپنی جاں نثار بھی تمہیں دے دوں
جب کسی ایک لمحے کے لئے تم میرے قریب تر ہو جاناں
اس مقدس پل کی قسم ساگر سے گہرا پیار بھی تمہیں دے دوں
More Love / Romantic Poetry






