Add Poetry

دل کو سوز نہ دے یا اِسے پتھر کر دے

Poet: Ibn.E.Raza By: Ibn.E.Raza, Islamabad

دل کو سوز نہ دے یا اِسے پتھر کر دے
ضیا نہیں تو ظلمت ہی میرا مقدر کر دے

خاک ِرہگزر میں مجھے خاکستر کر دے
یا میری منزل کو ہی میری خبر کر دے

میں تیرے دام ِخیال میں ہی محصور رہوں
تو اپنی اداؤں سے آج ایسا سحر کر دے

رخ ِمضطرب کو تبسم کا سبب دے دے
یا میرے قطرہ آنسو کو سمندر کر دے

میرا سفینہ حسار میں اپنے لے کر چلیں
بھنور کی موجوں کو میرا رہبر کر دے

تو اپنی شان ِبے نیازی کے صدقے مولا
میرے کردار کو گفتار سے بہتر کردے

Rate it:
Views: 558
30 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets