دل کو یہ احساس ہی رہا
Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, Karachiدل کو یہ احساس ہی رہا
جیسے وہ میرے پاس ہی رہا
ہم بھلے ہو کے برے بنے
ان کو یہ خناس ہی رہا
وہ روٹھا تو عجب زیست ہوئی
اک مرحلہ امیدو یاس ہی رہا
نہ مل پائی پھر اک بوند بھی محبت کی
بس یہ دل صحرا کی پیاس ہی رہا
اب اسے یوں ملامت نہ کیجیے
وہ جیسا بھی تھا خاص ہی رہا
دوست ہوئی ہر شئے پیار میں حبیب
جو دشمن رہا تو ابن الناس ہی رہا
More Love / Romantic Poetry






