Add Poetry

دل کھو گیا ناں؟؟

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

بہت تھا ناں تم کو ناز دل پر
پلک جھپکتے میں کھو گیا ناں؟

وہ وقت کا اک حسیں شگوفہ
نظر میں تارے سمو گیا ناں؟

خیال اسکا،نکھار اسکا
وہ مہکا مہکا خمار اسکا

سمے کے ہر اک گزرتے پل میں
جنوں کے جگنو پرو گیا ناں؟

وہ جو بہاروں کا تھا چمن سا
وہ اک اجالا کرن کرن سا

وہ تیرا مخمور بانکپن سا
سبھی پرایا ہی ہو گیا ناں؟

جو لے کے آیا ترے معانی
وہ جس کی تو نے قدر نہ جانی

وہ جاتے جاتے تری رگوں میں
وفا کے موسم سے بو گیا ناں؟

Rate it:
Views: 491
03 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets