دل کی آواز کو سنو تم
Poet: Umer Maqbool Ajiz By: Umer Maqbool Ajiz, Lahoreدل کی آواز کو سنو تم
ہلکی سی آس کو سنو تم
میرے جزبات کو سنو تم
دیکھو حالات کو سنو تم
کیوں ہو بے زار شاعری سے
شاعر اس خاص کو سنو تم
لو میری بات کو سنو تم
دل کی اک مات کو سنو تم
سنتے ہو روز قصے کافی
میرے بھی راز کو سنو تم
کیسا ٹوٹا ہے دل یہ جاناں
لو اس کی ہار کو سنو تم
آتی اس موت کو سنو تم
ہوتی اس رات کو سنو تم
ٹوٹی اس سانس کو سنو تم
اب میری بات کو سنو تم
کرنی ہے گر نجات حاصل
مسلم عادات کو سنو تم
جنت مقصود ہےتو پھر لو
مومن کی ذات کو سنو تم
بننا ہے گر بڑا ہی تم کو
چھوٹوں کی بات کو سنو تم
لکھتا ہے خوب شعر عاجز
اس کے اشعار کو سنو تم
More Love / Romantic Poetry






