دل کی دنیا بدلتی رہتی ہے
Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: nosheen fatima abdulhaqq, Multanقطرہ قطرہ پگھلتی رہتی ہے
آنکھ بارش میں جلتی رہتی ہے
عین ممکن ہے آپ کو سوچیں
دل کی دنیا بدلتی رہتی ہے
روگ سورج کو کیا لگا ہے آج
شام تو روز ڈھلتی رہتی ہے
خون تھوکے نہ جب تلک کوئی
زندگی ہاتھ ملتی رہتی ہے
موم زندہ ہو جب تلک نوشی
تب تلک آگ جلتی رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry







