Add Poetry

دل کی دیوار پے ہجر کے کیل لگاتے رہے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

دل کی دیوار پے ہجر کے کیل لگاتے رہے،
بےبسی کی تصویریں اپنی پھر لٹکاتے رہے،

کچھ اِس ادا سے اُجڑے محبت میں ہم
دیکھنے دور دور سے لوگ آتے رہے،

محبت کے دو چار دن یُوں گزرے اپنے
وہ بارہا خفا ہوتے رہے ہم بارہا مناتے رہے،

احسان اُن کے مجھ پے اس طرح تھے
مل کے رقیبوں کے سنگ وہ ہمیں جلاتے رہے،

نہ مُڑے پل بھر کے لئے وہ جاتے جاتے
ہم کافی دیر تک جان جان بلاتے رہے،

نہال کان پکڑ کے معافی مانگی میں نے
مگر میرے منصف ہجر کی سزا سناتے رہے،

Rate it:
Views: 311
23 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets