دل کی دیوانگی کیا بتائیں تمھیں
عشق کا کیا فسانہ سنائیں تمھیں
دیکھ لو میری آنکھوں میں اپنی وفا
یا کہ دل چیر کر ہم دکھائیں تمھیں
مت رقیبوں کی باتوں میں آنا کبھی
چاہے وہ جتنا بھی آزمائیں تمھیں
توڑنا چاند تارے تو بس میں نہیں
ہو اجازت تو اُن سا بنائیں تمھیں؟
شاعری ہے ثباؔت ایسی کس کام کی
جس کو پڑھ کر سمجھ وہ نہ پائیں تمھیں