دل کی ویران بستی میں اب بھی اسکا گھر تو ہو گا
Poet: محمد اسد بشیر By: محمد اسد بشیر, Islamabadدل کی ویران بستی میں اب بھی اسکا گھر تو ہو گا
اتنا عرصہ رہا میرے دل میں اتنا اسکا اثر تو ہوگا
اسے کے نام سے جس کو آباد کیا تھا کبھی میں نے
اسکے بنا اب یہ دل خستہ حال در بدر تو ہوگا
ڈھونڈنے نکلے ہیں شہر شہر اپنی قسمت کے سہارے
وہ جو ہمیں سایہ دے کوئ ایسا شجر تو ہوگا
تم اپنی داستانِ غم لیے بیٹھے ہو اسد وہ جو کہتا تھا
تم بن نہ جی پاۓ گا مشکل اسکا بھی گزر بسر تو ہوگا
More Love / Romantic Poetry






