دل کی کتاب میں اک پھول

Poet: Phool By: Saleem Abbasi Phool, WALES UK

لگتا ہے کوئی ساری خدائی سے پیارا مجھے
نام جس کا محبت میں خدا رکھا ہے

تم جھانک کر دیکھو تو سہی میری جان
کشکولِ محبت میں نذرانہِ وفا رکھا ہے

عشق کی ضیا پھیل رہی کچھ یوں دوستوں
جیسے دل میں شمع محبت کو جلا رکھا ہے

یہ تمہاری کیسی چشمِ محبت کا فیض ہے ساقی
جس نے سمندر میں بھی مجھے پیاسا رکھا ہے

لفظوں کی خوشبو سے مہکے فضا کیوں نہ
دل کی کتاب میں اک پھول چھپا رکھا ہے

Rate it:
Views: 1109
03 Sep, 2008