دل کی کہانی

Poet: anwer By: Mushtaq Anwar , karachi

کچھ دور ہمارے ساتھ چلو
ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے

سمجھے نہ تم جسے آنکھوں سے
وہ بات زبانی کہہ دیں گے

جو پیار کریں گے جانیں گے
ہر بات ہماری مانیں گے

جو جلے نہ ہوں خود الفت میں
اس آگ کو پانی کہہ دیں گے

جب پیاس جوان ہو جائے گی
احساس کی منزل پائے گی

خاموش رہیں گے ہم اور تم
ہم اپنی کہانی کہہ دیں گے

اس دل میں ذرا تم بیٹھو تو
کچھ حال ہمارا پوچھو تو

ہم سدا دل ہیں اشک مگر
ہر بات پرانی کہہ دیں گے

Rate it:
Views: 880
27 Mar, 2008