دل کے دریا میں اتر کے دیکھو
تم محبت مجھ سے کر کے دیکھو
پھر تمہیں میری طلب ہو شاید
تم کبھی مجھ سے بچھڑ کے دیکھو
عشق کا ساگر بہت ہے گہرا
ڈوب کر خود بھی ابھر کے دیکھو
دنیا پھر لگنے لگے گی دلکش
اس کو میری نظر سے دیکھو
پیار کہتے ہیں کسے، ذرا تم
میری بانہوں میں بکھر کے دیکھو
میرا غم محسوس کرنا ہو تو
میری راہوں سے گزر کے دیکھو
کیا اثر ہوتا ہے بے رخی کا
میری چاہت سے مکر کے دیکھو
جو دیوانے نے ہے دیکھا، تم بھی
اس کی آنکھوں میں سنور کے دیکھو