دل کے صندوق میں چھپی باتیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

دل کے صندوق میں چھپی باتیں
میں نے کہہ دی ہیں ان کہی باتیں

تُو نے جو جو کہیں رقیبوں سے
پسِ دیوار وہ سُنی باتیں

جب بھی اڑتی ہے پیار کی خوشبو
سب سے کرتی ہے روشنی باتیں

میں بیاضِ جنوں میں لکھتی رہی
اپنے اشعار ، آپ کی باتیں

جان دے دوں گی میں تری خاطر
یاد رکھیے گا یہ مری باتیں

میں حقیقت ہوں ہے مجھے یہ خبر
مجھ سے کرتی ہے زندگی باتیں

نیم شب اس دیارِ فرقت میں
وشمہ کرتے ہیں سب تری باتیں

Rate it:
Views: 412
07 Jun, 2022
More Love / Romantic Poetry