اپنا کوئی گھر نہیں ہے جہاں میں
رہتا ہوں کسی کےدل کےمکاں میں
وہ کچھ اس طرح سے بدل جاہئیں گے
یہ بات نا تھی میرے وہم و گماں میں
سوچا نا تھا کے وہ یہیں مل جاہیں گے
میںجنہیں ڈھونڈھ رہا تھا آسماں میں
گلوں میں بھی ان کا چہرہ دکھائی دے
جب سے وہ آئے ہیںمیرے گلستاں میں
ان کی خاص نظر کم ہوئی ہےمجھ پر
ورنہ کہاں تھے وہ اور کہاں میں