دل یہ کہتا ہے تمہاری روح میں اتر جاؤں
یاد رکھے یہ زمانہ کام وہ کر جاؤں
جیتنا چاہو محبت تو جی کے ہی جیتو
تم یہ کہو اور میں کہوں چلو مر جاؤں
دیکھنا دھیان سے رکھنا ہمارے خواب کو
خواب ٹَوٹیں تو یہ نہ ہو کہ میں بکھر جاؤں
میرے چہرے کا حسن مانند ہوا جاتا ہے
تمہارے دیدار کا پرتو ملے تو نکھر جاؤں
آپ درپن کی طرح میرے روبرو تو ہوں
میں ذرا اور تمہیں دیکھ کے سنور جاؤں
جب سے یہ دل حسن کے حصار میں مقید ہے
سوچتا ہے میرا دل میں اور کدھر جاؤں
تیرے وجود سے عظمٰی میری خوشبو آئے
میں تمہاری روح میں کچھ ایسے اتر جاؤں