دلی خواہش

Poet: Ainee Tahir By: Ainee Tahir, Karachi

یہی خواہش ہے مدت سے
وہ پھر سے مجھ کو یوں چاہے
کہ جیسے چاند کی چاہت میں
اک پنچھی بھٹکتا ہے
کہ جیسے مور کو ہوتی ہے
چاہت ابرِ باراں کی
کہ جیسے اک پتنگا
گردِ شمع رقص کرتا ہے
کہ جیسے تتلیوں کا
باغ کے بن جینا مشکل ہے
کہ جیسے اوس کے قطروں سے
چمن سارا مہکتا ہے

Rate it:
Views: 470
18 Jun, 2015