دن کو چلتے شام ہوئی

Poet: Azharm By: Azharm, Doha

دن کو چلتے شام ہوئی
چادر کالی تان ہی لی

ساتھ ہی اُس کے جھانکا تھا
اُس کے سنگ ہی آس گئی

آنکھوں نے تھے راز کہے
کاش تُو سُنتا باتیں ہی

کھیل کہاں تک کھیلے گا
مہلت تُجھ کو لمبی دی

اُس کی خیر خبر آئے تو
سنبھلے تھوڑا میرا جی

ہجر کا موسم کیا پوچھے ہو
جیسا تیسا گُزرے بھی

بات کا گھاؤ نہیں بھرتا
اظہر ہونٹوں کو تُو سی
 

Rate it:
Views: 514
04 Apr, 2014