دو نین جب بھی نظر آتے ہیں
Poet: Johar Mumtaz By: johar mumtaz, lahoreدو نین جب بھی نظر آتے ہیں
سدا میرے دل میں اُتر جاتے ہیں
کاش کوئی سنتا افسانہِ دل میرا
لوگ سارے اپنے گھر جاتے ہیں
دیوانوں کوگھرسے نکلتا دیکھ کر
جاںےکیوں دور ابر جاتے ہیں
فرق کیا ہے زندگی و موت میں
ہم اکثر حیات سے ڈر جاتے ہیں
لگن سچی ہو تو میدانِ وفا میں
عاشق جان سے گذر جاتے ہیں
عشق کی منزل ہے ایسے مقام پر
راستے ذہنوں سے اُتر جاتے ہیں
تیری محفل میں جو آتے ہے جوہر
لے کر وہ چشمِ تر جاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






