دور سے لگتی ہیں کنارہ تیری آنکھیں
Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Waqas Shah, RAWALPINDIدور سے لگتی ہیں کنارہ تیری آنکھیں
ہم کو سمندر میں اتارا تیری آنکھیں
ہمیں ساحل سے دلکشی کا دے کے فریب
موجوں میں گھیر کر مارا تیری آنکھیں
جھکیں تو کائنات کا نظارا تیری آنکھیں
اٹھیں تو فلک کا حسن سارا تیری آنکھیں
مرنے سے ہمیں کوئی ڈر نہیں لگتا
موت کا بڑا دلکش ہیں نظارا تیری آنکھیں
ان کو بھلا کون میرے دل سے نکالے
اک یہی تو ہیں مان ہمارا تیری آنکھیں
یوں تو دنیا میں بہت حسین پڑے ہیں
حسن کو مگر دلکشی میں اتارا تیری آنکھیں
More Love / Romantic Poetry







