دوسری شادی

Poet: عارف جمیل By: عارف جمیل, Lahore

 ہم اپنی عمر کا ذکر لے بیٹھے
اُس نے کہا یہ احساس اُلفت کا ہے

ہم اپنی ناکامیوں کا ذکر لے بیٹھے
اُس نے کہا یہ معاملہ فکر کا ہے

ہم اپنی اُلجھنوں کا ذکر لے بیٹھے
اُس نے کہا یہ نتیجہ رشتوں کا ہے

ہم اپنی کُتب کا ذکر لے بیٹھے
اُس نے کہا یہ موقف عالم کا ہے

ہم اپنی پہلی شادی کا ذکر لے بیٹھے
اُس نے کہا یہ اشارہ دوسری شادی کا ہے

اب ہم دونوں بیٹھے ہیں
ذکر نہیں، جواب نہیں، تکرار ہے بس
 

Rate it:
Views: 278
02 Jan, 2023