Add Poetry

دِل کا اُس نے چھولیا پاتال جانے کِس طرح

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

دِل کا اُس نے چھولیا پاتال جانے کِس طرح
پا لیا اُس نے مرا احوال جانے کِس طرح

ایک لمحہ اب تمہارے بن گذر تا ہی نہیں
اب تلک گذرے ہیں ماہ و سال جانے کِس طرح

وارداتِ قلب تجھ پہ اب تلک گذری نہیں
تو مرے دیوانے دِل کا حال جانے کِس طرح

میں تو سمجھی تھی کہ ہر لمحہ مری مٹھی میں ہے
چل گیا پر وقت اپنی چال جانے کِس طرح

کل تو تھا وہ شخص میری ذات کا حصہ مگر
کر دیا اُس نے یہ دِل پامال جانے کِس طرح

ریشمی دھاگے سے جِس پہ نام کاڑھا تھا ترا
کھو گیا مجھ سے وہی رومال جانے کِس طرح

زندگی بھر کے لیے اپنا بنا کے رکھ لیا
اُس نے پھینکا چاہتوں کا جال جانے کِس طرح

کل تلک جو شخص تھا سب سے بڑا دُشمن مِرا
بن گیا وہ آج میری ڈھال جانے کِس طرح

Rate it:
Views: 397
30 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets