تم ہمیں بھول کیوں نہیں جاتے۔۔۔؟
ہم تمہیں بھول ہی نہیں پاتے۔۔۔!
تم ہمیں چھوڑ کیوں نہیں جاتے۔۔۔؟
ہم تمہیں چھوڑ ہی نہیں پاتے۔۔۔!
توڑنے کے لئے نہیں بنتے
چھوڑنے کے لئے نہیں بنتے
دِل سے جڑتے ہیں تو جڑ جاتے ہیں
عمر بھر ساتھ پِھر نبھاتے ہیں
جو دِل کے رشتے جڑے جاتے ہیں
کہاں وہ رشتے چھوڑے جاتے ہیں
یہی وجہ ہے مہربان میرے
یہ حقیقت ہی مہربان میرے
ہم تمہیں بھول ہی نہیں پاتے۔۔۔!
ہم تمہیں چھوڑ ہی نہیں پاتے۔۔۔!
تم ہمیں بھول کیوں نہیں جاتے۔۔۔؟
ہم تمہیں بھول ہی نہیں پاتے۔۔۔!
تم ہمیں چھوڑ کیوں نہیں جاتے۔۔۔؟
ہم تمہیں چھوڑ ہی نہیں پاتے۔۔۔!