Add Poetry

دھرتی کی خاک میں

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONG

گردوں کی گردشوں میں کہیں کھو گیا ہوں میں
دھرتی کی خاک میں کہیں گم ہوگیا ہوں میں

لب ساحل کھڑا ہوں لیکن منزل ملے نہ مجھ کو
دلدل میں دھنس رہا ہوں کہ ساحل ملے نہ مجھ کو

شب غم نے آن گھیرا تلاش وصال میں
جانے کتنی صدیاں بیتیں اب ان ماہ و سال میں

خوابوں کو کھوجتا ہوں کہ ہوں دور منزلوں سے
منزل میری ہے لیکن کہیں دور ساحلوں سے

اک حاصل منزل چھوڑ آیا سپنوں کی تلاش میں
اپنی جنت کو بھول گیا اس سلسلہ معاش میں

بہت پیچ دار معاملہ ہے روزگار کا
نازک بہت ہے قیصر رشتہ اعتبار کا
 

Rate it:
Views: 719
19 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets