دھوکا کیوں کریں۔۔۔
Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas تجھ پر مر مٹنے کا دعوہ کیوں کریں
پیار ھے تمسے مگر دکھاوہ کیوں کریں
مانا کہ تم کو چاہتے ہیں نا خدا جیسے
ہاں مگر تمہارے آگے سجدہ کیوں کریں
ھے زمانہ بر خلاف پیار کے اپنے
ایسے میں کسی غیر کا بھروسہ کیوں کریں
یوں بھی عشق بدنام ھے سارے زمانے میں
لوگ مجنون سے پیار میں شکوہ کیوں کریں
مانا کہ رنجش ھے درمیاں باہم کوئی اپنے
مگر تمسے پیار میں ہم دھوکا کیوں کریں
More Love / Romantic Poetry






