دھڑکتا دل کسی ساعت ٹھہر جاتا تو کیا ہوتا؟
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillنظر کا تیر وحشت میں اتر جاتا تو کیا ہوتا
دھڑکتا دل کسی ساعت ٹھہر جاتا تو کیا ہوتا
سسکتا راز جو تم نے چھپا رکھا ہے سینے میں
ذرا سوچو تو پلکوں پر بکھر جاتا تو کیا ہوتا
غضب ڈھاتی ہے جسکی سادگی اہل بہاراں پر
ستارے سوچتے ہیں وہ سنور جاتا تو کیا ہوتا
کسی کی یاد کے صدقے اجالے رقص کرتے ہیں
اندھیرا سوچ کو ویران کر جاتا تو کیا ہوتا
ابھی تک تشنگی مخمور کر دیتی ہے سانسوں کو
وہ ساغر دید کے جلووں سے بھر جاتا تو کیا ہوتا
لکیریں ڈھونڈتیں کیسے تمناؤں کی وادی کو
نصیبہ اپنے لکھے سے مکر جاتا تو کیا ہوتا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad