دھیان
Poet: Parveen Shakir By: Shazia Hafeez, Attockہرے لان میں
سُرخ پھولوں کی چھاؤں میں بیٹھی ہوئی
میں تجھے سوچتی ہوں
میری انگلیاں
سبز پتوں کو چھوتی ہوئی
تیرے ہمراہ گزرے ہوئے موسموں کی مہک چن
رہی ہیں
وہ دلکش مہک
جو میرے ہونٹوں پہ آ کے ہلکی گلابی ہنسی بن گئی ہے
دور اپنے خیالوں میں گم
شاخ در شاخ
اک تتلی، خوشنما پر سمیٹے ہوئے اڑ رہی ہے
مجھے ایسا محسوس ہونے لگا ہے
جیسے مجھ کو بھی پر مل گئے ہوں
More Love / Romantic Poetry






