Add Poetry

دید

Poet: Nigash By: Kashif, Burewala

روز ملتے ہو پھر بھی کہتے ہو ملاقات نہیں ہوتی
ملاقات تو ہوتی ہے مگر تم سے بات نہیں ہوتی

دن روز نکلتا ہے اور ڈھل بھی جاتا ہے
مگر تیری دید کے بغیر رات نہیں ہوتی

تجھ سے ملیں گے فرصت میں سوچ رکھا تھا
ہائے افسوس ہمیں نصیب تیری قربت نہیں ہوتی

تیری چاہت کا بھرم دل سے لگا رکھا ہے
پھر سوچ بھی پشیمان کہ تو ساتھ نہیں ہوتی

بہت اداس گزرتے ہیں وہ لمحے نگاش
جب تو میرے پاس میرے ساتھ نہیں ہوتی

Rate it:
Views: 764
23 Nov, 2007
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets