دیوانہ

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

میں جب کہتا ہوں آؤ پاس تو تم دُور جاتی ہو
بتاؤ کیا میرے دل کو دُکھا کے چین پاتی ہو

ہر اِک سے بات کرتی ہو، چہکتی مُسکُراتی ہو
مگر جب مُجھ سے ملتی ہو تو اکثر رُوٹھ جاتی ہو

میں جب بھی تم سے کہتا ہوں، کہ مُجھ کو پیار ہے تم سے
مُجھے کہہ کے دیوانہ ہنسی میری اُڑاتی ہو

Rate it:
Views: 425
29 Dec, 2015