دیکھا نہیں تجھ سا شعلہ بیاں اس جہاں میں
Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg pa usaدیکھا نہیں تجھ سا شعلہ بیاں اس جہاں میں
وہ مزا کہاں جو ہے تیری زباں میں
خاک آلودہ سا اے باد صبا میں ہوں پھول
اب رکھا ہی کیا اس جھوٹی آن میں
پتھر نہ سمجھ اس دل کو یہ انمول ہے بہت
جو اس میں ہے وہ بات نہیں یاقود مرجان میں
غافل کہاں رہے سکتا ہوں تجھ سے میں
جھکی جا رہی ہے یہ جبیں بھی تیری شان میں
سمجھا رہا ہوں تو چپ چاپ بیٹھ جا
پر کچھ سمجھ نہیں ہے اس دل نادان میں
آئی ہے دیکھ کر تجھےچہرے پےرونق پھر اس طرح
جلا دیا ہو چراغ جسے کیسی نے اجڑے مکان میں
یہ گناہ ہوا تیرے دوست بن گے
لگا لیا روک ننھی سی جان میں
کیا ہوا قلزم کیوں چاک کریباں اس نے کر لیا
کیا کہہ گئی نسیم صحر گل کے کان میں
More Love / Romantic Poetry






