Add Poetry

دیکھتا رہا

Poet: طلحہ بن عاصم By: طلحہ بن عاصم, Islamabad

وہ لوٹ گیا، میں بیچارہ دیکھتا رہا
پھر بیچ بھنور بس کنارا دیکھتا رہا

بے خود تو نہیں تھا، مگر ڈوبتے ہوئے
ہر ایک تنکے میں سہارا دیکھتا رہا

سب لوگ چاند دیکھنے آئے تھے عید کا
میں اس کے نام کا ستارہ دیکھتا رہا

کچھ پل رکی تھی گاڑیاں پھر وہ بھی چل پڑیں
اور میں وہی کھڑا اشارہ دیکھتا رہا

وہ شخص دل لگی میں کتنا ظالم تھا
زخم دیتا رہا وہ، اور تماشہ دیکھتا رہا

ایک شب تنہاؔ جاگتا رہا میں بے وجہ
اپنے گناہ کا بس کفارہ دیکھتا رہا

 

Rate it:
Views: 246
07 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets