دیکھو کیسا حصار باقی ہے
Poet: Sajid Hadayat By: Sajid Hadayat, Lahoreتیرا مجھ پہ اختیار باقی ہے
دیکھو کیسا حصار باقی ہے
کوئی چلا گیا پھر بھی
دل رستے پہ غبار باقی ہے
یہ خواب ہے کہ عہد کوئی
جیس کا مجھ پہ بار باقی ہے
آنکھ میں دھواں سا رہتا ہے
آگ کی کوئی پکار باقی ہے
زندگی کی کڑی پیاس میں ساجد
اور کس کا انتطار باقی ہے
More Love / Romantic Poetry






