دیکھیےدیں گےجب سبھی کاندھا
کون دیتاہےآخری کاندھا
بھیگ اے میرے مہرباںتکیے
جب میسرنہیں کوئی کاندھا
بوجھ ساکیاہے چارپائی پر؟
کیوں بدلتےہیں آدمی کاندھا؟
لوریاں سن کےجس پہ سوتےتھے
یادآتاہےآج بھی کاندھا
جوڑکررونقیںبڑھاتی ہے
گھرکےکاندھےسےتیرگی کاندھا