ذرا ہم بھی محبت کا مزہ چھک لیں تو اچھا ہے

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

محبت چیز ہے ایسی بنادیتی ہے انساں کو
بدل دیتی ہے پیمانِ وفا کے ہر پیماں کو

بنا دیتی ہے انساں کو بڑا ہی معتبر سب میں
بنا دیتی ہے انساں کو بڑا ہی دیدہ ور سب سے

سنا ہے ہر گھڑی، ہر لمحے یہ مسرور کرتی ہے
سنا ہے باتیں کرتے رہنے پہ مجبور کرتی ہے

سنا ہے ذائقہ اس کا بڑا مرغوب ہوتا ہے
سنا ہے لمحہ لمحہ سامنا، محبوب ہوتا ہے

سنا ہے لمحے بھر کی بھی محبت صدیاں جیتی ہے
سنا ہے زخم جتنے دل کے ہوں وہ زخم سیتی ہے

ذرا دیکھیں محبت کا مزہ کیا یہ سچا ہے
ذرا ہم بھی محبت کا مزہ چھک لیں تو اچھا ہے

Rate it:
Views: 376
25 Jul, 2011