ذراسنبھل کے ہی چلنا بہت ضروری ہے
Poet: By: AB shahzad, Mailsiذرا سنبھل کے ہی چلنا بہت ضروری ہے
کہ اپنی حد میں ہی رہنا بہت ضروری ہے
تماشا دیکھتے ہیں لوگ آج کل سارے
اب تو مداری ہی بننا بہت ضروری ہے
ہنسی خوشی سے گزر جائے گی یہ زیست پھر
کسی سے پیار تو کرنا بہت ضروری ہے
یہ امتحان کی دنیا ہے چند ہی لمحوں کی
یہاں پہ ہر شے کا مرنا بہت ضروری ہے
یہ کامیابی قدم چومے گی ترے تو پھر
کہ ساتھ وقت کے چلنا بہت ضروری ہے
ہنسی مذاق بھی اچھا سدا نہیں ہوتا
کبھی کبھار کا رونا بہت ضروری ہے
کفن دفن نہیں شہزاد ایسے تو ہوگا
دو گز زمین کا کونا بہت ضروری ہے
More Love / Romantic Poetry






