Add Poetry

رات کا ساتھی فقط ایک ستارہ ہی سہی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

رات کا ساتھی فقط ایک ستارہ ہی سہی
عشق ہوتا ہے خسارہ تو خسارہ ہی سہی

راستہ دل کا میاں چھوڑ چکے ہیں کب سے
اس پہ بھی حق ہے تمہارا تو تمہارا ہی سہی

قصرِ شاہی کے مقابل تو ہے گھر یہ اپنا
اس کی ہر اینٹ پہ غربت کا یہ گارا ہی سہی

اپنی پلکوں میں چھپا دریا ہے اپنا دریا
ذایقہ اس کا نہیں میٹھا تو کھارا ہی سہی

میں نے پرواز بھری ہے یہ بلندی کے لیے
ہاتھ میں میرے ہواؤں کا کنارا ہی سہی

گر نہیں راس ہمیں پیار تو کیا ہے وشمہ
آنکھ میں دردِ محبت کا نظارہ ہی سہی

Rate it:
Views: 258
01 Nov, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets