رات کو جب کوئی ستارہ ٹوٹتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

رات کو جب کوئی ستارہ ٹوٹتا ہے
سحر کو کوئی خواب ہمارا ٹوٹتاہے

پہلی بار دل ٹوٹنےکا غم نہیں ہوتا
مشکل ہوتی ہےجب دوباراٹوٹتاہے

ہم تمہارا ساتھ بھلاکیسےٹوٹےگا
کیا سمندر سےکبھی کنارہ ٹوٹتاہے

ہمیں جن کی محبت پہ مان ہوتاہے
انہی کہ ہاتھوں دل ہماراٹوٹتا ہے

ہمیں کوئی نیا محسن مل جاتاہے
جب ہماراکوئی پرانا سہارا ٹوٹتا ہے

 

Rate it:
Views: 562
29 Jan, 2014