رات کی تیرگی وحشت اگل رہی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMرات کی تیرگی وحشت اگل رہی ہے
 لگتا ہے سکوت کی شمح جل رہی ہے
 
 میں نے دل دیا تھا جسےبڑے پیار سے
 وہ اسے کسی پھول کی طرح مسل رہی ہے
 
 اے غم تنہائی آ لوٹ کے دونوں گھر چلیں
 دیکھ پو پھٹنےوالی ہےاوررات ڈھل رہی ہے
 
 غم دنیا ہےغم روز گار اور غم محبت بھی
 مگر زیست کی گاڑی رواں دواں چل رہی ہے
 
 جو ہر روز میرا حال پوچھا کرتی تھی
 آج وہی مجھ سےکترا کےچل رہی ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 